پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی نمازِ جنازہ باغ جناح کراچی میں ادا کر دی گئی۔
سابق سینیٹر پشتون خوا ملی عوامی پارٹی عثمان کاکڑ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ پیتھالوجی رپورٹ سے سامنے آئے گی۔
سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جو گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ مزارِ قائد کے سامنے باغ جناح میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں اے این پی کے رہنما شاہی سید، جے یو آئی ف کے رہنما راشد سومرو، قاری عثمان اور مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی سمیت میپ کے ہزاروں کارکنوں اور ہمدردوں نے شرکت کی۔
رہنما پشتون خوا میپ سندھ صدیق آغا کےمطابق سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی میت تدفین کے لیے آج کوئٹہ لے جائی جائے گی۔