• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کریں گی؟

 ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اگلے سال جون میں ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  شاہی جوڑے کےایک دوست اورصحافی اومڈ سکوبی کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل اگلے سال جون میں ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے دوست اومڈسکوبی نے بتایا ہے کہ میگھن مارکل اگلے سال موسم گرما میں برطانیہ کا دورہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ ملکہ کے تخت پر 70 سال مکمل ہونےکی مناسبت سے پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شریک ہوسکیں ۔

خیال رہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم  برطانوی شاہی خاندان کی پہلی فرد ہیں جنہوں نے 25 سال کی عمر میں 6 فروری 1952 کو تخت سنبھالا تھا اور70 سال مکمل کیے، جوکہ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے طویل دورِ اقتدار ہے۔

رواں ماہ شاہی خاندان نےسوشل میڈیا پر اگلے سال ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی منانے کے منصوبوں کی تصدیق کی تھی، ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات 2 سے 5 جون 2022 تک منعقد کی جائیںگی۔

تازہ ترین