کوئٹہ(سٹی ڈیسک) زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے دادو خضدار، ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا جو نامکمل ہے گزشتہ شب گڈو اوچ پاور کے دو سرکٹ بند ہوئے دیہات کے لوگ اور زمیندار پانچ گھنٹے بجلی سے محروم رہے پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی وزیراعظم کو بریف کرنیوالے کیسکو ہو یا بیوروکریسی اس کی وضاحت کرے کہ مکمل شدہ ٹرانسمیشن لائن کی بجلی کہاں گئی نمائشی افتتاح کے بارے میں جلد بذریعہ فیکس وزیراعظم کو بھی اطلاع دیں گے صوبے کو سترہ سو میگاواٹ کی ضرورت ہے مگر 450میگاواٹ سے بھی محروم ہوئے ترجمان نے تیس ہزار غیرقانونی ٹیوب ویل کے دعویٰ کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ 16450 قانونی کنکشن تھے بعد میں 14ہزار کے لگ بھگ قانونی کنکشن رہ گئے جو کیسکو کے ریکارڈ میں موجود ہے۔