• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن چوری کریں گے تو ہمارا ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن چوری کریں گے تو ہمارا ملک نہیں چلے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء اور ارکان اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ یہ وہی کہانی ہے جو 2018 کے انتخابات اور پھر گلگت بلتستان میں دیکھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ تین افراد کو ن لیگ سے توڑا بھی گیا ہے، الیکشن چوری کریں گے تو ہمارا ملک نہیں چلے گا۔

قومی خبریں سے مزید