• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے ٹوکن ہڑتال کا اعلان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں ٹوکن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 

یہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ 

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ 30 جون سے ملک گیر ہڑتال کریں گے۔ 

انھوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی وزراء اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے بات چیت بے سود رہی۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ فلور ملز مالکان کل سے 2 روزہ علامتی ہڑتال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے پر لگنے والے ٹیکس کے خلاف فلور ملز مالکان سراپا احتجاج ہیں، ٹیکس واپس نہیں لیا جارہا، جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوگا۔

تازہ ترین