• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقت پسند ہوں، پہلی بار ہالی ووڈ میں کام کیا، پرستاروں کو پیار دینا چاہتی ہوں، ہما قریشی

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ہما قریشی کے بعض مداحوں نے ہالی ووڈ فلم ’آرمی آف دی ڈیڈ‘ میں ان کے مختصر کردار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ میری ہالی ووڈ میں پہلی فلم ہے اور وہ حقیقت پسند ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی اداکار مغربی فلموں میں کاسٹ ہوچکے ہیں اب حال ہی میں ہما قریشی نے اس جانب قدم رکھا اور زیک سینائیڈر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آرمی آف دی ڈیڈ میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ آرمی آف دی ڈیڈ او ٹی ٹی پر بہت زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے ہما قریشی کافی خوش ہیں۔

ہما قریشی نے کہا میں چاہتی کہ اپنے تمام پرستاروں کو کہوں کہ میں ان سے پیار کرتی ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ بھارتی فینز بہت اچھے ہیں، میں انھیں اتنا پیار دینا چاہتی ہوں جتنا کہ وہ ہمیں دیتے ہیں، یہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ فینز کی سپورٹ ناقابل فراموش ہیں۔

یاد رہے کہ 34 سالہ ہما نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 2012 میں بلاک بسٹر گینگ آف واسع پور سے کیا تھا، اور کافی شہرت حاصل کی تھی۔

تازہ ترین