• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے حکمران کراچی کے شہریوں کو ملازمتیں دیں، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 980بچوں سے زیادتی کے کیسز ہوئے، نجی اداروں میں لاکھوں بچوں سے جبری مشقت لی جارہی ہے،کراچی کی سڑکوں پر ایک لاکھ سے زائد بچے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، مافیا بچوں سے بھیک منگواتا ہے جو پولیس اور حکومت کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں،افسوس ہوتا ہے کہ بچوں سے ہونے والی زیادتیوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، تمام اضلاع میں بچوں کے تحفظ کیلئے شیلٹر ہوم بنائے جائیں، سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں چوبیس گھنٹے کرپشن ہوتی ہے، جناح اسپتال کا بھی برا حال ہے، عمران خان نے 60 بلین دیئے، کراچی پیکیج دیا ، اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں،سندھ کے حکمران آن لائن تعلیم کی بات کرتے ہیں لیکن اساتذہ اسپیلنگ بھی درست نہیں لکھ سکتے، وفاق کو الزام دینا آسان ہے لیکن سندھ کے لوگ اِن حکمرانوں کو معاف نہیں کریں گے،سندھ کے حکمرانوں کو کراچی کے عوام کو ملازمتیں دینا ہوں گی ،اگر کراچی کو اہمیت دیں گے تو سندھ ترقی کرے گا۔

تازہ ترین