• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں حب پمپنگ اسٹیشن پر دھرنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے  تحت ملازمین   نے  اپنے مطالبات کے حق میں حب پمپنگ اسٹیشن پر احتجاج کیا  اور دھرنا دیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر پنھل مگسی،جنرل سیکریٹری اکرام خان،چیف آرگنائز اکبر معید یوسفی،مرکزی چن زیب،ناظم خان، ارشد اعوان، کامریڈ امرجلیل مگسی، شیدو جوکھیو اور فرحان احمد نے کہا کہ یونائیٹڈ ورکرز یونین نے ملازمین کو حقوق و مراعات دلوانے کا عزم کیا ہوا ہےوعدے کے مطابق آمدنی کا 30 فیصد حصہ ملازمین کے واجبات، فنڈ وغیرہ کی ادائیگی پر خرچ کیا جائے، بوگس اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کی جگہ اچھے اسپتالوں اور اسٹورز کو پینل پر لیا جائے ،حاضر سروس ملازمین کو فنڈ کی ادائیگی ، فوتگی کوٹے پر فوری ملازمت فراہم ، ایڈہاک ملازمین کو فوری طور پر بحال ، ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس ادا کیا جائے، یوٹیلٹی الاؤنس ملازمین کو دیا جائے، سن کوٹے پر بھرتی کی جائے اور سینیارٹی اور تعلیمی قابلیت پر ڈویژن سرکل کی سطح پر پروموشنز دیئے جائیں ادارے میں فوری طور پر  ریفرنڈم کروایا جائے، اس موقع پر رہنماؤں نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ۔

تازہ ترین