• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان کاکڑ کی تدفین آج شام مسلم باغ میں ہوگی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی تدفین آج شام مسلم باغ میں ہوگی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کا نشان نہیں ملا جبکہ موت کی حتمی وجہ پیتھالوجی رپورٹ سے سامنے آئے گی۔

عثمان کاکڑ کی نمازِ جنازہ کراچی میں مزارِ قائد کے سامنے واقع باغِ جناح میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کراچی سے بذریعہ سڑک کوئٹہ روانہ کر دی گئی۔

عثمان خان کاکڑ سر پر لگی گہری چوٹ کے باعث زخمی ہوگئے تھے،انہیں دو روز قبل تشویش ناک حالت میں کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نے عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر 7 اور بلوچستان بار کونسل نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین