• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں65پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کے نتیجے میں65پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کر دی گئیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر قیدیوں کو دی گئی معافی کے تحت 65 پاکستانی قیدیوں کی باقی سزا بھی معاف کی گئی ہے۔سفیر پاکستان نے بتایا تھا کہ رمضان کے مہینے سے لے کر اب تک 49پاکستانی قیدیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین