کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن تین روزہ دورے پر منگل کو کراچی پہنچ گئے ہیں،جے یوآئی ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمن 24 جون کو کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور جمعہ کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے ۔ اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمن مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔