• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی جرائم ایک سوچ کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ”جیو پاکستان“ میں آج بحث

کراچی (جنگ نیوز) جنسی جرائم کا خاتمہ ایک سوچ کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں، تحقیقات اور ماہرین یہی بتاتے ہیں۔ اس معاملے پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اہم بحث ہوگی۔ بمپر فصلوں کے دعوے لیکن دوسری طرف سب کچھ درآمد ہورہا ہے، زرعی شعبے کی ترقی کہاں گئی؟۔ چند ماہ کے سکون کے بعد ڈالر ایک بار پھر اوپر کی طرف اُڑ رہا ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ کورونا ویکسین کے دو ٹیکوں کے درمیان وقفہ بڑھا دیا گیا ہے، ویکسین کی قلت پر سائنس سے چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہیئے اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے خوشخبری ہے کہ کینیڈا نے پاکستان سے سفری پابندیاں ہٹادیں۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید