برمنگھم( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اوورسیز پاکستانی کشمیری کونسل کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر غلام نبی عامر اور عمران خان بھی موجود تھے اس موقع مرزا فیصل محمود نے کہا کہ حکومت پاکستان کا دنیا بھرمیں بسنے والے 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا احسن قدم ہے مگر یہ بات یہاں ختم نہیں ہو جانی چاہئے بلکہ انہیں پارلیمنٹ کے تمام ایوانوں جس میں قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی بھی دی جائے چاہیے جس طرح سے آزادکشمیر کے باشندوں کی پاکستان میں سیٹیں مختص کی گئی ہیں اسی فارمولے کی بنیاد پر دنیا بھر میں بسنے والے 90 لاکھ پاکستانیوں کی سیٹیں بھی مختص کی جائیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں اور ان کی اولادوں کا پاکستان سے رشتہ مزید استوار کیا جائے اور وہ اپنے مسائل کا حل خود پارلیمنٹ کے تمام ایوانوں کے ذریعے کر سکیں۔ چوہدری الطاف شاہد نے اپنے دورہ پاکستان کا بھی اعلان کیا کہ وہ ایک ماہ کے دورے پر پاکستان جا رہے ہیں وہ دورے پاکستان کے دوران خیبر پختونخواہ پنجاب،سندھ، آزادکشمیر کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی کمپین بھی چلا ئیں گے اور پاکستان ہاؤس کراچی کا دورہ بھی کریں گے اس موقع پرپارٹی امور بھی زیر بحث آئے۔