• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو یرغمال بناکر لوٹ لیاگیا، 2 درجن گاڑیاں و موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں 18موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ کینٹ کومحمد ایوب خان نے بتایاکہ حیدر روڈ صدر میں سلور رنگ کی کار جسکے شیشے کالے تھے میں سوار 2 نامعلوم افرادنےمسلح پسٹل کی نوک پر مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھالیا اورمیرے ہاتھ پاؤں باندھ کرمجھ سے میرے اے ٹی ایم کارڈز لے کران کےپن نمبر معلوم کرکے اے ٹی ایم سے 40ہزارروپے نکلوائے اور مجھ سے 6 ہزار روپے چھین لیے اور مجھے کچہری چوک کے نزدیک دھکا دیکر گاڑی سے اتارکرفرارہوگئے،تھانہ نصیرآبادکو ندیم احمد نے بتایا کہ واپڈا ملازم ہوں اے ٹی ایم سے 8 ہزار روپے نکلوائے جب گلی نمبر 17 اپنے گھر کے پاس پہنچا تو 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جواسلحہ کی نوک پر مجھ سے 8 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ مورگاہ کو احسان گل نے بتایاکہ اپنے آبائی گاؤں صوابی جانے کیلئے ہائی کورٹ کے سامنے گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اسی اثناء میں ایک گاڑی آئی جس میں3نامعلوم افرادسوار تھے جنہوں نے اپنے ساتھ بٹھالیا اور راستے میں اسلحہ نکال کرمیری جیب سے 14 ہزار روپے نکال لیے اور مجھے کچہری چوک اتار کر بھاگ گئے ۔تھانہ ٹیکسلاکو اخلاق محمود نے بتایاکہ اپنے موٹر سائیکل نمبر ایل ایکس پی 2641 پر سوار ہو کر اپنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر مجھ سے موبائل، قومی شناختی کارڈ ، موٹر سائیکل ،اوردو چیک مالیتی ایک لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ چونترہ کو عزیز الرحمٰن نے بتایاکہ اپنے موٹرسائیکل اپلائیڈ فار پر واپس آرہا تھا کہ چہان کے قریب ایک موٹرسائیکل پر 3 مسلح نوجوانوںنے مجھ پر پسٹل تان لیا جو مجھ سے موٹرسائیکل ،دوہزارروپے، اے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، سروس کارڈ اورمیراموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار عابدسے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ سٹی کے علاقہ باڑابازارمیں عبدالقدیرکاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ سٹی کے علاقہ کالج روڈپردولڑکے عبدالرحمٰن سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ سٹی کے علاقہ گوالمنڈی میں محمدسلیم کی دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چوردوسلائی مشینیں ،سوٹ مالیتی بیس ہزارروپے ،استری اورکمبل وغیرہ چوری کرکے لے گئے،تھانہ سٹی کے علاقہ بازارتلواڑاں میں عبدالحنان کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ وارث خان کوعرفان نے بتایاکہ نامعلوم چورمیری اہلیہ کی طلائی بالیاں اورموٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک چوری کرکے لے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوارنسیم کاموبائل اورچارہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپرمحمدنسیم سے دوموٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں عون علی کی خالہ کاپرس چوری ہوگیاجس میں ڈیڑھ لاکھ روپے تھے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپرمعیزاظہرسے دوموٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار خاتون کاپرس چھین کرلے گیاجس میں 30ہزارروپے مالیت کاموبائل تھا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں رضوان علی کے کمرے سے اس کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادچوک میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارمحمدرضا سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ النورکالونی میں ضمیرکی دکان سے پیتل وتانبے کی تاریں چوری ہوگئیں،تھانہ کینٹ کے علاقہ ہاتھی چوک میں حبیب الرحمٰن کی گاڑی سے ایک مانگنے والی نےموبائل چوری کرلیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ سہام میں محمدزید کیگاڑی کا شیشہ توڑ کر کسی نے لیپ ٹاپ چوری کرلیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں راجہ رفا قت محمود کےڈیرہ سے گائےمالیتی 2 لاکھ روپے چوری ہوگئی،تھانہ نصیرآبادکو نازش محمود نے بتایا کہ میں کوہاٹ سے راولپنڈی آیا پیرودھائی موڑ اترا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوارمجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ نصیرآبادکوحلیمہ کلثوم نے بتایاکہ پیر مقبول شاہ نے دھوکہ دہی سے مجھ سے سونا10تولے اور نقدی وغیرہ لے لی۔تھانہ نصیرآبادکو احسن عظیم نے بتایاکہ پشاور روڈ نزد کائنات ٹریول ایک رکشہ ڈرائیور اور2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میری گاڑی رکوا کر موبائل چھین کر لے گئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی میں باچا زادہ کی گاڑی سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک شیرامیں نعیم خان کی بیٹھک سےموبائل اور شناختی کارڈ چوری ہوگیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ مریڑچوک میںمحمدبلال کے گھرسے موبائل اور20ہزارروپے چوری ہوگئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ جوڈیشل کالونی میںعرشیہ حارث سے نا معلوم موٹرسائیکل سوار پر س چھین کرفرارہوگیاجس میں موبائل فون تھا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کارچوک میں محمد ارشد کے نور ہارڈوئیر سٹور کے تالے توڑکر نامعلوم چور2لاکھ 48ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ مورگاہ کو عثمان صفدر نے بتایاکہ میرے گھر کا تالہ توڑ کر نامعلوم چور الماری کے درازسے ایک لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ، 15 ہزار روپےاور طلائی بالیاں چوری کرکے لے گئے،تھانہ ٹیکسلاکو ثناء نے بتایاکہ اپنے بچوں کو سکول سے لے کر گھر واپس آرہی تھی کہ مرحبا ڈینٹل کلینک والی گلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار آیامجھ سے میرا پرس چھین کرفرارہوگیا جس میں شناختی کارڈ،آرمی میڈیکل ٹریٹمنٹ کارڈ،آرمی میڈیکل ٹریٹمنٹ کارڈ، سید محمد انس،آرمی میڈیکل ٹریٹمنٹ کارڈ، اور25سو روپے، چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ ٹیکسلاکو سید دانیال نقوی نے بتایا کہ بائی پاس ٹیکسلا پر موجود تھا کہ 3نامعلوم اشخاص موبائل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرلے گئے،تھانہ ٹیکسلاکو ذوالفقار نے بتایاکہ میری رہائش سے میرا موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صدرواہ کو محمد شہزاد سفیر نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر بائیک تین تولے طلائی زیور ، ایک لاکھ 20 ہزار روپے،فریج کا سٹپلائیزر، راشن کا سامان، عید کے تمام نئے کپڑے اورامپورٹڈ گھڑیاں چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کو چودھری محمد زبیر نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرکے تالے توڑکر ایل ای ڈی، ایک موبائل اوردیگرسامان چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کو محمد یاسر نے بتایاکہ ہماری غیر موجودگی میرے گھر سے نامعلوم چور دروازے توڑ کر طلائی زیورات مالیتی5 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ چونترہ کو راجہ دانش محمود نے بتایاکہ پنڈوری پوسٹ آفس کے مرکزی دروازے کا کنڈا اور آئرن سیف کا تالہ توڑکرنامعلوم چور21ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ گوجرخان کو محمد ظفران نے بتایاکہ چورمیرے گھرکے تالے توڑکرطلائی زیور لاکٹ سیٹ ، 4چوڑیاں ، 2 انگوٹھیاں ،کانٹے اور ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید