• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کے نئے گانے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول گلوکار عاطف اسلم نے نئے گانے ’دل جلانے کی بات‘ کی پہلی جھلک شیئر کردی۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ چند دنوں بعد ہی یہ نئی میوزک ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی۔


مختصر جھلکی میں عاطف اسلم اور ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے تاہم ابھی اس بات کو خفیہ رکھا گیا ہے کہ عاطف اسلم کے ہمراہ میوزک ویڈیو میں کون خاتون ہیں۔

عاطف اسلم کی اس نئی میوزک ویڈیو کو پروڈیوسر ڈیوڈ زینی نے پروڈیوس کیا ہے ۔

تازہ ترین