ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 34 پیسے بڑھی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 158 روپے 53 پیسے ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 50 پیسے بڑھ کر 159 روپے 30 پیسے ہے۔