• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے2020 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی


انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ کویڈ کا سب سے زیادہ نقصان دیہاڑی دار مزدوروں کو ہوا، راوی فرنٹ منصوبے سے نہ لاہور بہتر ہوگا نہ روای، سب جانتے ہیں گمشدگیوں کی کیا صورتحال ہے اور کون اس میں شامل ہے۔

انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی سال 2020 کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

کمیشن کی چیئرپرسن حناجیلانی کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کی وبا نے شعبہ صحت کی خامیوں کو بے نقاب کردیا، لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں مزدور فارغ ہوگئے، آن لائن کلاسز کا فائدہ صرف مخصوص طبقے کو ہوا۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات جاری رہے۔

رپورٹ کےمطابق سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کے باعث نیب ہدف تنقید بنا رہا، پنجاب پولیس میں بے جا تبادلوں کے باعث قانون کا نفاذ کشمکش کا شکار رہا۔

رپورٹ کے مطابق راوی فرنٹ منصوبے سے نہ لاہور بہتر ہو گا نہ راوی، لوگ سبزیوں کو ترس جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا سامنا رہا۔

حنا جیلانی کا کہنا تھا کہ صحافی اسد طور پر تشدد کیا گیا، ابصار عالم پر گولی چلائی گئی، فوٹیج ملنے کے باوجود کوئی نہیں پکڑا جاسکا۔

تازہ ترین