• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس یورپ ٹرین سسٹم کی بحالی، 20 یورپی ملکوں کا اظہار دلچسپی کے مسودے پر دستخط

20 یورپی ممالک نے ٹرانس یورپ ایکسپریس 2 کیلئے اظہار دلچسپی کے مسودے پر دستخط کردیئے ہیں۔ جرمنی کی جانب سے پیش کردہ اس منصوبے کا مقصد 1950 میں یورپین سطح پر چلنے والے طویل فاصلے کے ٹرین سسٹم کی بحالی ہے۔ 

اس منصوبے کے تحت کئی ممالک میں چلنے والی کم از کم 600 کلومیٹر فاصلے کی ٹرینیں 100 سے 160 کلومیٹر کی رفتار سے چلیں گی۔

جرمنی کی جانب سے یہ منصوبہ جو ٹرانس یورپ ایکسپریس( TEE2) انیشیٹیوو کہلاتا ہے، 17 مئی کو ہونے والی تیسری ریل سمٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ جس پر آسٹریا، فرانس، بیلجیئم اور نیدر لینڈز سمیت 20 یورپین ممالک نے اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

اس منصوبے کے تحت چلنے والی ریل گاڑیوں کیلئے ایک ایسا یورپین ٹائم ٹیبل بنایا جائے گا، جو ایک دوسرے سے اس طرح متصل ہوں گے کہ اس میں کم سے کم وقفہ ہو اور جو رات کے سفر سمیت یورپ میں کم فاصلے کے فضائی سفر کا متبادل بھی ہو۔

تازہ ترین