• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر پر مودی کی زیر قیادت اے پی سی کل ہوگی


مقبوضہ کشمیر پر کل (جمعرات) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔

مودی حکومت کی جانب سے اہم کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو 24 جون کو دہلی میں آل پارٹی میٹنگ کی دعوت دی گئی ہے۔

مودی انتظامیہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 48 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

فاروق عبداللّٰہ، محبوبہ مفتی کا مودی کی APC میں شرکت کا عندیہ

 واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ اور محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم مودی کی آل پارٹی میٹنگ (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

 گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد گپکار کا سری نگر میں فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں فاروق عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ گپکار ڈیکلیریشن کا موقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت دوحا میں طالبان سے بات چیت کررہی ہے، انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھی ڈائیلاگ کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کو پاکستان سے بھی مذاکرات کرنے چاہیے۔

کشمیری رہنما مظفر شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے پر کسی بھی صورتحال میں سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، کشمیری رہنما یوسف تاری گامی نے کشمیری قیدیوں کی رہائی یا ان کی مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں منتقلی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین