• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور بنانے والے افسران و بلڈر کو سزا ملنی چاہیے، مصطفیٰ کمال


پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  نسلہ ٹاور بنانے والے سرکاری افسران اور بلڈرز کو سزا ملنی چاہئے۔ جن کے گھر توڑے جارہے ہیں ان کی مالی مدد ہونی چاہئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی حکومت کے دوان زیادہ کرپشن ہوئی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ میئر اور مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے اداروں کو آئین میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے سندھ حکومت کو برائی کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے صوبے کی حکمرانی کرنے والوں نے لسانیت کی انتہا کررکھی ہے۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ وفاق نے بھی مایوسی کے سوا کراچی کو کچھ نہیں دیا۔

تازہ ترین