• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کل ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا فاتح کون ہوگا؟ اس کا  فیصلہ کل (جمعرات) ہوجائے گا۔

کوویڈ پروٹوکولز، رولز اینڈ ریگولیشن، شدید گرمی، بائیو سیکیور ببل کے ساتھ ساتھ چھکوں، چوکوں اور وکٹیں اُڑاتی گیندوں کے ایونٹ کا فائنل شو ڈاؤن ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ کپتان بھی ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فائنل میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور فائنل میں سب مل کر محنت کریں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض بھی دوسری بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پُراُمید ہیں۔

فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل اس ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل کو براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین