• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، امام بارگاہ کے گیٹ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں امام بارگاہ کے گیٹ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوارفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گرجاپولیس چوکی کے علاقہ بسم اللہ آبادقریشی آباد میں واقع امام بارگاہ قصرعباس میں بدھ کی رات نمازمغربین اداکی جارہی تھی کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم افرادنے امام بارگاہ کے گیٹ پرفائرنگ کی ایک گولی گیٹ پراورایک فصیل پرلگی ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،رات گئے پولیس کی بھاری نفری نےعلاقہ میں سرچ آپریشن بھی کیا۔
تازہ ترین