• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال کاآرپی اوزبیر دریشک کے ہمراہ ایک روزہ دورہ بہاولنگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد ظفر اقبال نے آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک کے ہمراہ ایک روزہ دورہ بہاولنگر کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفربزداربھی ہمراہ تھے۔ پولیس لائن پہنچنے پرپولیس کے چاک وچو بند دستے نے سلامی دی۔ ایڈیشنل آئی جی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، دعا کی اور پولیس لائن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی، دفتر پولیس بہاولنگر میں ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی اور زیر سماعت مقدمات کو میرٹ پرجلد از جلد یکسو کر نے کی ہدایت کی۔ تقریب کے دوران پولیس افسران وملازمان میں سرقہ باالجبر، منشیات فروشی، قتل، زنا بالجبر و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے تعارفی میٹنگ کی۔ ایک روزہ دورہ کے دوران ایس ڈی پی او دفتر فورٹ عباس، تھانہ فورٹ عباس اور ایس ڈی پی او ہارون آبا د کے دفترکی انسپکشن کی اور رجسٹرز اور مینول ریکارڈ کو چیک کیا، فرنٹ ڈیسک وزٹ کرتے ہوئے آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا اور تھانہ کے تمام مینول اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔تھانہ کی حوالات کاوزٹ کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی۔
تازہ ترین