پشاور(لیڈی رپورٹر ) ڈینز تاجر انصاف ایکشن کمیٹی پشاور کینٹ نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور ریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج دھرنا دیا مظاہرے کی قیادت ڈینز تاجر انصاف ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے ا س موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈینز ٹریڈ سنٹر انتظامیہ بجلی مہنگے ریٹس پر دے رہی ہے جبکہ میٹرز بھی نہیں لگائے جسکی وجہ سے دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ مینٹنینس کے چارجز بھی زیادہ لیے جاتے اور بھاری جرمانے بھی لگا ئے جا تے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے ڈینز ٹریڈ سینٹر کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی ،مینٹنیس اور دیگر مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائے اور جلد از جلد یونین کے الیکشن کروائے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔