• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: ٹرین معطلی میں توسیع، انٹرنیٹ بھی بند


مقبوضہ جموں و کشمیر قابض بھارتی انتظامیہ نے ٹرین سروس کی معطلی میں توسیع کر دی جبکہ انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے ٹرین سروس کی معطلی میں 30 جون تک توسیع کی گئی ہے۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں بانیہال اور بارہ مولہ کے درمیان ٹرین سروس معطل کی ہے۔

ٹرین سروس بحالی کے بعد یکم جولائی سے 50 فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرین چلانے کی اجازت ہو گی۔

مقبوضہ وادی میں 48 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ سروسز بھی اچانک معطل کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین