• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بھارت میں بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہے۔

حال ہی میں سیمی راحیل نے بھارتی کامیڈین اداکار جوہنی لیور کے ہمراہ ویڈیو کال کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ’جب آپ کو ایک بھارتی لیجنڈ اداکار فون کال صرف یہ کہنے کیلئے کرے کہ آپ کا ڈرامے میں کردار نہایت شاندار تھا تو یقین مانیں اس سے بہتر دن کوئی اور نہیں ہوسکتا۔‘


سیمی راحیل نے لکھا کہ ’ جوہنی لیور نے میرے کام کی بہت تعریف کی ہے ۔‘

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بھی ان کی بہت بڑی فین ہوں اور کامیڈین اداکار سے بات کرنا میرے یادگار اور کبھی نہ بھلائے جانے والے لمحات میں سے ایک ہے۔

سیمی راحیل کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی اداکارہ کی خوب تعریفیں کیں۔

پوجا بھٹ نے لکھا کہ’یہ سرحدپار دوستی کی ایک بہترین مثال ہے، یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ 2 باصلاحیت فنکار ایک دوسرے سے رابطہ کررہے ہیں۔‘

خاص رپورٹ سے مزید