• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے

اپنی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں جاننے کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کرنا تو عام بات ہے لیکن ان معروف شخصیات کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر نئے بگز اور وائرس سے سیکورٹی فراہم کرنے والی کمپنی ’میکافی‘ نے حال ہی میں بھارت کی  ’موسٹ ڈینجرس سیلیبرٹی لسٹ 2020‘  یعنی رواں سال کی  خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

سیکیورٹی کمپنی ’میکافی‘ ہر سال خطرناک ترین افراد کی فہرست جاری کرتی ہے۔ رواں برس اس کا 14 واں ایڈیشن جاری کیا گیا ہے۔

اس میں سرفہرست معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ تبو دوسرے نمبر پر ہیں۔

’میکافی‘ کی فہرست کے مطابق رواں برس کی تیسرے نمبر پر  سب سے زیادہ خطرناک شخصیت اداکارہ تاپسی پنوں ہیں جبکہ ان کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور سوناکشی سنہا کا نمبر آتا ہے۔

اسی طرح گلوکار ارمان ملک کو سرچ کرنا بھی آپ پر بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ خطرناک شخصیات کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

اداکارہ سارہ علی خان ساتویں نمبر پر جبکہ بھارت کی ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کا نمبر آٹھواں ہے۔

اس طرح اس فہرست میں بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نویں اور گلوکار ارجیت سنگھ دسویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین