کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروپ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق منشیات فروش فاروق لالہ گروپ سے ہے، ملزمان گٹکا بھی سپلائی کرتے تھے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ گرفتار ملزمان کالا پل معصوم شاہ کالونی میں جوئے کا اڈا بھی چلا رہے تھے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کالا پل، چنیسر گوٹھ اور ڈیفنس میں ماہانہ 30 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات فروخت کرتے تھے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس اور ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے۔