• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنیٰ علی شوہر سے ملنےوالے دلچسپ تحفے پر ناخوش

پاکستانی اداکارہ غنیٰ علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کے شوہر نے اُنہیں ایک تحفہ دیا ہے جن سے وہ نا خوش نظر آ رہی ہیں۔

نوبیاہتا غنیٰ علی کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر  اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک مغربی لباس ’ڈانگڑی ‘ پہنے ہوئے کھڑی ہیں۔

غنیٰ علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کا شوہر آ پ کو ڈانگڑی خرید کر دے اور ساتھ میں کہے کہ مجھے پتا ہے تم اس میں بہت اچھی لگو گی اور جب آپ ڈانگڑی پہن کے اپنے شوہر کے سامنے آئیں تو وہ کہے کہ اب تم پلمبر لگ رہی ہو۔‘


غنیٰ علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا ہے کہ ’پھر ڈانگڑی پہننے کے بعد آپ کو کچن کا راستہ دکھا دیا جائے۔‘

غنیٰ علی اس تصویر میں کافی سنجیدہ اور مایوسی کی سی کیفیت میں نظر آ رہی ہیں مگر اُن کا کیپشن بتا رہا ہے کہ جب انہوں نے یہ ڈانگڑی پہنی ہوگی تو وہ خود بھی اپنے شوہر کے تبصرے پر خوب ہنسی ہوں گی۔

تازہ ترین