• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنا علی نے شوہر کا مذاق اُڑانے والوں کو کھری کھری سُنا دیں

اداکارہ غنا علی نے شوہر عمیر گلزار کی ظاہری شخصیت پر تنقید کرنے والوں کو ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں۔

انہوں نے گزشتہ روز شوہر کے ہمراہ چند دلکش تصاویر شیئر کیں، جہاں ان کے مداحوں کو یہ تصاویر پسند آئیں وہیں کچھ صارفین نے ان کی ظاہری شخصیت اور فربا جسم کا مذاق اڑایا۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو ہی ٹرول کردیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

انعم نامی صارف نے غنا علی کو کمنٹ میں لکھا کہ ’دل تو گدھے پر بھی آجاتا ہے۔‘ غنا علی نے صارف کو جواب دیا کہ ہاں ایسے ہی کسی کا دل تم پر بھی آجائے گا۔

ایسے ہی دیگر کمنٹس پر بھی غنا علی نے صارفین کو کھری کھری سنائیں تاکہ وہ آئندہ ان کے شوہر کو کچھ کہنے سے پہلے سوچ لیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ غنا علی کے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق بنا ہو اور غنا علی نے اس پر جواب دیا ہو۔

اس سے قبل بھی غنا علی نے میشا نامی صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے   لکھا کہ ’مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔‘

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ان کے ڈراموں میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

تازہ ترین