• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قانونی ٹیم کی جانب سے نون لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں شر انگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے تھے۔

سردار عثمان بزدار کے بھجوائے گئے نوٹس میں عظمیٰ بخاری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 روز میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

تازہ ترین