• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 6 کروڑ 70 لاکھ افراد ایسے ہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 6 کروڑ 70 لاکھ افراد ایسےہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں پہلی ویکسین 10مارچ 2021 کو لگائی اور آج چار ماہ بعد پنجاب کے 50 لاکھ سے بھی کم افراد کو ویکسین لگی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ تمام وہ ویکسین ہے جو چین اور ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملی ہے جبکہ مئی 2021 کو پنجاب حکومت نے دس لاکھ ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک کمپنی بھاگ گئی تو دوسری نے 10 لاکھ ویکسین کے 6 ارب روپے مانگے جبکہ بزدار حکومت نے ویکسین خریدنے کے لیے صرف ڈیڑھ ارب رکھے لیکن ابھی تک بزدار حکومت ایک ڈوز بھی خریدنے کی اہل نہیں ہوئی۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے جون تک 1 کروڑ 20 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ رکھ لیا ہے۔

تازہ ترین