• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ جمیل حقیقی فاتح کی طرح بیماری سے لڑیں، ہمایوں سعید

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کا حال ہی میں کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ایک حقیقی فاتح کی طرح بیماری سے لڑی ہیں۔

ہمایوں سعید  نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمت کے ساتھ کینسر جیسی بیماری کو شکست دینے پر ان کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، ہمت کے ساتھ بیماری سے لڑنے اور ایک حقیقی فاتح کی طرح اس سے باہر نکلنے پر مجھے آپ پر فخر ہے میری دوست۔‘

انہوں نے نادیہ جمیل کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید  لکھا کہ ’اللّٰہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور آپ کو خوشیاں اور لمبی صحت مند زندگی عطا کرے۔‘

واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر ہیں اور اب وہ مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ہیں اور اللّٰہ کی شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین