• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے حال ہی میں کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل کو حقیقی جانباز قرار دیا ہے ۔

انہوں نے نادیہ جمیل کے ہمراہ ماضی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں کینسر سے جنگ جیتنے پر مبارکباد دی۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ نادیہ ہمیں آپ پر فخر ہے میری دوست، آپ نے ایک حقیقی جانباز کی طرح لڑتے ہوئے ہر چیز کو آگے بڑھایا جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ یہ آپ کی طاقتور روح تھی کہ جس نے کینسر کی برائی سے فتح حاصل کی ۔

نادیہ جمیل کیلئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ بلاشبہ یہ ایک کٹھن جنگ ہے ، جو آپ کو جسمانی ، ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتی ہے لیکن آپ نے اس کے آگے ہار نہیں مانی۔

انہوں نے کہا کہ نادیہ کے کینسر فری ہونے پر میں جتنا خوش ہوں شاید میں بیان کرنے لگوں تو الفاظ کی کمی ہوجائے۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر ہیں اور اب وہ مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ہیں اور اللہ کی شکرگزار ہیں۔

تازہ ترین