• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے 90 دن کے اندر این او سی مل جائے گا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلی پنجاب کی  معاون خصوصی ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان  نے  ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے 90 دن کے اندر این او سی مل جائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آر ڈی اے کو کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق معلومات اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سے شیئر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے 30 دن کے اندر این او سی جاری کرنے کا پابند ہوگا، 90 دن کا بینچ مارک ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین