گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامرجان نے پرائس کنڑول مجسٹریٹس کی کارکردگی ناقص قرار دیتے ہو ئے کہا کہ افسران کے باہر نہ نکلنے سے مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، غریب اور متوسط طبقے کے لیے بنیادی اشیائے خورونوش خرید نا ناممکن ہو گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اشیائے خورونوش ی قیمتوں کا از سرنو تعین اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔