پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف جب واپس آئیں گے تو دوبارہ اپیلیں کر سکیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی وہ نواز شریف کی اپیل کو مؤخر کردیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے استدعا کی تھی کہ جب نواز شریف واپس آئیں اس وقت تک مؤخر کریں، تاہم عدالت نے اپیل مسترد کر کے کہا کہ جب وہ آئیں گے اپیل کرسکیں گے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی خاص فرق نہیں ہے، فیصلے کا ملکی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔