• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی کی 12 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے  بھجوائے گئے 13 ناموں میں سے 12 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر قانون فروغ نسیم نے  شرکت کی، نیب، وزارت قانون اور داخلہ کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف محکموں کی طرف سے ای سی ایل کے لیے بھیجے گئے ناموں پر غور کیا گیا، جبکہ 18 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظر ثانی کی 27 اپیلوں میں سے 6 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے، ایک کیس مسترد جبکہ 20 کیسز کو عدم حاضری پر موخر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

تازہ ترین