ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے پی ایس ایل 6 میں اپنے 500 رنز مکمل کرلیے۔
محمد رضوان نے پی ایس ایل 6 میں اپنے 12 ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
ملتان سلطان کی جانب سے کھیلنے والے محمد رضوان پی ایس ایل 6 میں 500 رنز مکمل کرنے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔
اس سے پہلے کراچی کنگز کے بابر اعظم 11 میچز میں 554 رنز بناچکے ہیں۔