گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے قتل میں گرفتار ملزمہ شازیہ کو جرم ثابت ہونے پر ایک بارعمر قید،2لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پرمزید چھ ماہ قید کا فیصلہ سنایا ، کھیالی کے علاقہ میں ملزمہ شازیہ نے گلہ میں پھندا دیکر 60سالہ ساس فاطمہ بی بی کوقتل کردیا تھا۔