• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے حالات خراب، اپنی سکیورٹی پر نگاہ رکھنا ہوگی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مشکل ترین حالات سے دوچار ہے، افغانستان کے حالات خراب ہورہے ہیں، ہمیں اپنی سکیورٹی پر نگاہ رکھنا ہوگی۔حکومت اہم اثاثے گروی رکھ کر ملکی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے جو قدم اٹھارہی ہے وہ ملک کی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے،ماضی میں وزیر اعظم عمران خان سابق حکمرانوں پر اہم چیزیں گروی رکھنے کے الزام لگاتے ہوئے اس عمل کو ملک سے غداری قرار دے چکے ہیں مگر اب ان کے دور حکومت میں اس قسم کے فیصلے حد درجہ افسوس ناک ہے جس پر عوام اور سیاسی جماعتوں کو سخت تشویش ہے، حکومت اس بارے میں اپنی واضح پالسی کا اعلان کرے اور عوام کو اعتماد میں لے۔

تازہ ترین