لاہور (نمائندہ جنگ )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے کرتا پور کو جانے والے مریدکے لاہور ناروال روڈ کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے رقم مختص کرنے پردائر درخواست نمٹا دی ، شکرگڑھ بار سمیت دیگران کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرادی ، جس کے مطابق روڈ کی تعمیر کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے اور پنجاب اسمبلی میں باقاعدہ منظوری کے بعد سڑک کی تعمیر پر کام شروع کردیا جائےگا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحریری بیان ٹھوس ہے اور اگر منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو دوبارہ توہین عدالت پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔