کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان کو علالت کے باعث نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے جمعہ کو کراچی پریس کلب کے پروگرا م میٹ دی پریس سمیت تمام سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں ۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان کے مطابق بخار کی شدت میں کمی نہیں آنے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کونجی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ رات گئے جمعیت علماء اسلام پاکستان سندھ کے میڈیا کوارڈینٹر مولانا سمیع الحق سواتی نے بتایاکہ صحت میں بہتری آئی ہے اور بخار کی شدت میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔