• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹنے کے دوان نوجوان قتل، 22 موٹرسائیکل بھی غائب، پٹرول پمپ پر 11 لاکھ کی ڈکیتی

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری 8موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ دوران ڈکیتی نوجوان کوقتل کردیاگیا ،پولیس کو عبدالولی نے بتایاکہ سواآٹھ بجے دن میں ماموں عزیز الدین نے اطلاع دی کہ تمہارے چچا زاد بھائی زاہد الرحمٰن کو کسی نے فائر مار کر قتل کر دیا ہے اور ملزم کا موٹر سائیکل بھی لے گئے ۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ میں راہ زنی کی واردات میں مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پرپیڑول پمپ کے سپروائزر سے 11 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔چوری و ڈکیتی کے واقعات تھانہ نیوٹاؤن، تھانہ پیرودھائی ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ کینٹ، تھانہ ریس کورس ،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ مورگاہ ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان،تھانہ صادق آباد ، تھانہ صدر بیرونی ، تھانہ چونترہ، دریں اثناء تھانہ رمنا ، تھانہ سبزی منڈی ، تھانہ مارگلہ، تھانہ آبپارہ، تھانہ بہارہ کہو ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ آئی نائن ، تھانہ کھنہ، تھانہ سبزی منڈی پولیس کی حدود میں ہوئے، جن میں نقدی، طلائی زیورات، موبائلز، بانڈز ودیگر سامان اڑا لیاگیا۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین