• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالجز کی سطح پر انتظامی اور فنانشل امور کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجز کی سطح کے انتظامی اور فنانشل امور کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردئے۔ تفصیل کے مطابق ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی اور فنانشل امور کے حوالے سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمے کی 37 مختلف ذمہ داریاں متعلقہ افسران کو دی گئی ہیں، نوٹی فکیشن میں ری اپروپری ایشن آف کالج فنڈز، کوالیفیکیشن الاؤنس، جی پی فنڈ اور این او سیز کے اجراء سمیت دیگر امور کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔
تازہ ترین