• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درانی میڈیا کالونی کو بجلی کی ترسیل سے متعلق جاری حکم امتناع ختم

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورکی مقامی عدالت نے درانی میڈیا کالونی کو بجلی کی ترسیل سے متعلق جاری حکم امتناع ختم کردی جبکہ اس حوالے سے کنٹریکٹر کیجانب سے دائر کیس بھی خارج کردی۔ سول جج پشاور نے ایس کے کنسٹرکشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیارکیاتھا کہ ابتدائی طورپر انہیں درانی میڈیا کالونی میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اورترسیل کاٹھیکہ دیاگیاتاہم مختلف الزامات کے بعد یہ ٹھیکہ منسوخ کیاگیا جو کہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب پی ڈی اے کے وکیل فرقان یوسفزئی نے عدالت کوبتایاکہ جن شرائط پر یہ ٹھیکہ دیاگیا اس سے مذکورہ ٹھیکہ دار نے انخراف کیا اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایاکہ سول کورٹ اس قسم کے نوعیت کے مقدمے کا اختیار نہیں رکھتی اگر درخواست گزار کو کوئی شکایت تھی تو انہیں پی ڈی اے سے پہلے رابطہ کرناچاہیے تھاتاہم انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اورحکم امتناع کے بعد وہاں پر ترقیاتی کام روک گیاتھا۔ انہوں نے عدالت کو بتایاکہ پی ڈی اے نے باقاعدہ کنٹریکٹ کے تحت اس ٹھیکہ دار کا کنٹریکٹ منسوخ کیا کیونکہ جس میٹریل کی فراہمی کےلئے کنٹریکٹ دیا تھا وہ غیر معیاری ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پردرخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے کیس خارج کردیا۔
تازہ ترین