• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین:مارشل آرٹ اسکول میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک

چین کے مارشل آرٹ اسکول میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک، 16 زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق صوبے ہینان کی زی چینگ کاؤنٹی کے مارشل آرٹ اسکول میں آگ آج صبح لگی، آگ لگنے کے وقت مارشل آرٹ اسکول میں 34افراد موجود تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر 7 سے 16 سال تک کی عمر کےطلبا شامل ہیں، جب کہ 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، آگ پر قابو پالیا گیا ہے، وجوہات جاننے کیلئے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین