• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے جیکب لائنز میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 2 غیر ملکی گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں کا تعلق چین سے ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

دونوں غیرملکی بالترتیب 2017ء اور 2019ء میں جعلی کاغذات پر پاکستان آئے، گرفتار ایک ملزم جن بنگ بن 2017ء میں جعلی کاغذات پر لاہور آیا اور دوسرا گرفتار ملزم زاو یون ڈونگ 2019ء میں کراچی آیا تھا۔

دونوں تیس تیس دن کے بزنس ویزے پر پاکستان آئے اور پھر سلپ ہو گئے، اس دوران ملزمان عائشہ منزل، لیاقت آباد، لائنز ایریا اور رنچھوڑ لائن میں کاروبار کرتےرہے اور مقامی افراد کی مدد سے بچوں کے گیمنگ زونز چلا رہے تھے۔

دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے اطلاع موصول ہوئی تھی۔

تازہ ترین