• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی : بجٹ منظور، اپوزیشن کے”گو کرپشن گو“ کے نعرے


سندھ اسمبلی نے کثرتِ رائے سے آئندہ سال کا بجٹ 22-2021ء منظور کر لیا، بجٹ منظور ہونے پر اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن ارکان نے ایوان میں ”گو کرپشن گو“ کے نعرے لگائے، شور شرابے کے باعث اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں مالی سال 22-2021ء کا ضمنی بجٹ پیش کیا گیا، وزیرِاعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زرِ پیش کیئے۔

اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کےمطالباتِ زر پر کٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی، کٹوتی کی تحاریک نہ ہونے پر ضمنی بجٹ کے لئے مطالباتِ زر منظور کر لیئے گئے۔

قومی خبریں سے مزید