• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کنگ خان‘ کی بالی ووڈ پر حکمرانی کے 30سال مکمل ہوگئے

بالی ووڈ کنگ کے فلم انڈسٹری پر حکمرانی کے سنہرے 30 سال مکمل ہوگئے، بھارتی فلم انڈسٹری میں اس شاندار اور کامیاب سفر کے مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ میں30 سال کا سفر کامیابی سے مکمل ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کے لیے لکھا ہے کہ ’کام کرتے ہوئے ابھی دیکھا کہ آپ نے مجھ پر تقریباً 30 سال محبت کی بے پناہ بارش کی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’احساس ہوا کہ آپ لوگوں کو انٹرٹین کرنے میں میری آدھی سے زیادہ زندگی گزر گئی ہے۔‘

شاہ رخ خان نے مداحوں سے ذاتی طور پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل وقت نکالیں گے اور ذاتی طور پر کچھ محبتیں بانٹیں گے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’محبت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔‘

دوسری جانب بھارت کے سب سے بڑے اور مشہور فیشن اور انٹرٹینمنٹ میگزین فلم فیئر نے بھی شاہ رُخ خان کی بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے 30سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

فیشن میگزین فلم فیئر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر اداکار کی ایک یادگار تصویر کے ساتھ خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

میگزین کی جانب سےشیئر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’شاہ رخ خان کی پہلی فلم دیوانہ کی ریلیز کو 29 سال ہوگئے ہیں، شاہ رُخ خان کی کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے جس کی کہانی ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم ’دیوا نہ‘ سے کیا تھا جو کہ جون 1992ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں انہوں نے اداکار رشی کپور اور اداکارہ دیویا بھارتی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فلم ’دیوانہ‘ باکس آفس پر ایک کامیاب فلم رہی تھی، اس فلم میں شاندار اداکاری پرشاہ رخ خان نے فلم فیئرایوارڈزمیں ’بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ‘ بھی  حاصل کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید